پاکستانی شیعہ خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کا گستاخ اہلبیت عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری کا مطالبہ

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی جلیل القدر ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنیوالے بدبخت عبدالرحمن سلفی کیخلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔

جامعہ المنتظر لاہور میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ و جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں، محرم الحرام کے قریبی ایام میں اہلبیت اطہار ؑکی شان میں گستاخی امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گستاخ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام مسالک کے علماء اس گستاخی پر احتجاج کر کے اتحاد و یگانگت کیخلاف ہونیوالی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ علامہ محمد افضل حیدری نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت گستاخی کے مرتکب ملعون شخص کو سخت سزا دے کر محبان رسول و آل رسول میں پائے جانیوالے اضطراب کو ختم کرے، ورنہ وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button