
ن لیگ کا شیعہ دشمن تکفیری معاویہ اعظم کو مذہبی امور کا قلمدان دینے پر غور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسلم لیگ ن اور ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ سامنےآگیا، کالعدم سپاہ صحابہ کے ذیلی سیاسی ونگ "راہ حق پارٹی” کے اکلوتے رکن پنجاب اسمبلی اور بدنام زمانہ دہشت گرد اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم طارق نے مسلم لیگ (ن) سے وزارت مذہبی امور کا قلمدان مانگ لیا۔
معاویہ اعظم نے حمزہ شہباز سےملاقات میں مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے قبل مسلم لیگ ن نے راہ حق پارٹی (کالعدم سپاہ صحابہ) کیساتھ جو معاہدہ کیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے اور تحفظ بنیاد اسلام بل پنجاب اسمبلی سے پاس کروایا جائے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاویہ اعظم نے تحفظ بنیاد اسلام بل کے نفاذ کیساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی مانگ لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ن لیگ کےصوبائی وزیر سے ملاقات
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے پارٹی قیادت کیساتھ مشاورت کرکے جلد ہی انہیں آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ بننے کیلئے انہیں ووٹ دینے والوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان کو بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ارکان کیساتھ رابطے کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محرم الحرام نزدیک ہیں اگر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دہشت گردوں کے سرغنہ معاویہ اعظم کو پنجاب کا صوبائی وزیر مذہبی امور مقرر کیا یا کالعدم سپاہ صحابہ کے مطالبے پر متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل پنجاب اسمبلی سے منظورکروایا تھا ملک بھر میں ایک نئی فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی لہر شروع ہوجائے گی اور کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشت گرد کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔