مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

راز کھلنے کا ڈر، بن سلمان نے پورے قبیلے پر پابندی لگا دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بادشاہ کے مقتول محافظ کے پورے قبیلے پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

معروف سعودی نقاد مجتہد نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قبیلے کے سردار پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کو گذشتہ ہفتے قتل کردیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی فوجی اتحاد کی بدترین شکست، راحیل شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ

مجتہد نے مزید کہا کہ عبدالعزیز الفغم کے مطیر قبیلے نے، الفغم کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایک نشست بلائی تھی تاہم سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں اس کام سے روکنے کے لئےان پر دھاوا بول دیا۔

مجتہد نے مزید کہا کہ سعودی سیکیورٹی اہلکار جنھیں بن سلمان نے بھیجا تھا، مطیر قبیلے کو ان کے مقصد سے نہیں روک سکے ۔

سعودی نقاد مجتہد نےاس سے پہلے بھی اپنے ٹوئیٹ میں فاش کیا تھا کہ سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کا قتل پہلے سے طے شدہ ایک منظم کارروائی کا نتیجہ تھا جس پر محمد بن سلمان کے حکم سے عمل ہوا ہے۔

سعودی ذرائع نے گذشتہ اتوار کو سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قتل کی خبر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button