
کراچی میں سندھ حکومت کی ایماء پر پولیس کا پاراچنار کے حق میں دیے گئے پرُ امن دھرنوں پر کریک ڈاؤن، شیلنگ اور فائرنگ
دھرنا منتظمین کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر سبوتاژ کئے گئے ان دھرنوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے عوام سے جلد از جلد ان دھرنوں کے مقامات پر پہنچنے کی اپیلیں شروع کر دی گئی ہیں
شیعہ نیوز: آج علی الصبح پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں مخلتف مقامات پر پاراچنار کے مظلومین کے حق میں دیے گئے پر امن دھرنوں پر اچانک کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، اطلاعات کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب جاری مرکزی دھرنے کو سندھ پولیس نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر حکومتی احکامات سے مطلع کیا اورزبردستی پر امن دھرنے کو ختم کرنے کا الٹیمیٹم دے دیا۔
اسکے علاوہ شہر کراچی کے مختلف مقامات پر دیے گئے دھرنوں میں سندھ پولیس نے بے دریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عباس ٹاؤن کے قریب ابوالحسن اصفحانی روڈ میدان جنگ کی صورتحال اختیار کر گیا اور وہاں جاری دھرنے کو ریاستی طاقت سے ختم کروا دیا گیا، جبکہ انچولی کے قریب شاہراہ پاکستان پر جاری دھرنے پر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے بعد اب ن لیگ کو بھی شیعیان حیدرکرارؑ کے احتجاجی دھرنوں سے مروڑ اٹھ گئے
علاوہ از ایں یورنیورسٹی روڈ پر میٹرو کے سامنے، کامران چورنگی، جوہر موڑ، فائیو اسٹار چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، اولڈ رضویہ اور دیگر مقامات پر جاری پر امن دھرنوں پر بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ریاستی طاقت کے زور پر زبردستی پُر امن مظاہرین کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ دھرنے کے ان مقامات پر عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے سڑک کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا ہوا تھا، جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایمبولنس وغیرہ کو بھی راستہ فراہم کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب دھرنا منتظمین کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر سبوتاژ کئے گئے ان دھرنوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے عوام سے جلد از جلد ان دھرنوں کے مقامات پر پہنچنے کی اپیلیں شروع کر دی گئی ہیں۔