اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پولیس مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، 2 راہ گیر جاں بحق ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ مقابلے کے دوران گولیوں کی زد میں آکر 2 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں وزیراعظم اور آرمی چیف شیعہ جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیں

پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button