
دنیا
پوپ فرانسس کا کرمان بم دھماکوں پر اظہار افسوس
شیعہ نیوز: عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دھماکوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دکھ کے اس وقت میں ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرمان دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے یہ بھی کہا کہ ہماری ہمدردیاں کرمان سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ایران کے شہر کرمان میں بدھ کو 2 دھماکوں میں 80 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔