اہم پاکستانی خبریں

لاہور، ایرانی قونصل جنرل سے پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کی ملاقات

شیعہ نیوز:ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین پر زائرین کیلئے ایرانی سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ایران کے مثبت کردار کے معترف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادمان لاہور میں ایرانی قونصل خانے میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا فیصلہ

ملاقات میں سابق ایم پی اے مخدوم عثمان اور حسین ترمذی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین پر زائرین کیلئے ایرانی سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ایران کے مثبت کردار کے معترف ہیں، تاہم عالمی برادری غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی یلغار مستقل بند کروائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button