اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں غیر اخلاقی حرکات نے سب کو حیران کردیا

شیعہ نیوز:جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں مینار پاکستان لاہور پر منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں غیر اخلاقی حرکات نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور مینار پاکستان پر مولانافضل الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے نیم برہنہ اور فحش رقص کا انتظام بھی کیا تھا، جس پر جلسے میں آنے والے مولانا کے پیروکار ششدر رہ گئے۔

 

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پیروکاروں کو یہ کہہ کر جلسوں میں شریک کرواتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت سے اسلام اور ختم نبوت کو شدید خطرہ ہے تاہم مولانا کی اس غیر اخلاقی حرکت کے بعد سے ان کے پیروکاروں کا بھی خود ان سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ مولانا نے اپنی تقریروں میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسوں میں ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اسلام کے خلاف خطرہ قرار دیا تھا تاہم مینار پاکستان جلسے کی لائیو ویڈیوز نے خود مولانا اور پی ڈی ایم کی قلعی کھول دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button