صیہونی حکومت کو سخت سزا دینے کی تیاریاں مکمل ہے، علی شمخانی
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سیاسی مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایسی حکومت کو سخت سزا دینے کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔
ہفتہ کے روز علی شمخانی نے آن لائن اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ صیہونی حکومت کا غزہ میں نمازیوں پر حملہ اور ایران میں شہید اسماعیل ھنیہ کو قتل کرنے کا واحد مقصد جنگ بندی اور جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے قانونی اور سفارتی عمل سے گزر کر ایسی حکومت کو سخت سزا دینے کے لیے تیاریاں کر لی ہیں جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔
آج صبح وحشی صیہونی فوج نے غزہ شہر کے الدرج محلے کے ایک اسکول میں صبح کی نماز کے دوران فلسطینی نمازیوں پر بمباری کی جس میں کم از کم 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ پٹی کی فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 88 ہزار 33 تک پہنچ گئی ہے۔