اہم پاکستانی خبریں

صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ

شیعہ نیوز:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ صدرعلوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں اور عمران خان کے حکم پر کٹھ پتلی نہ بنیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ صدر مملکت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے اور توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دے۔
وفاقی زیرداخلہ نے مزید کہا کہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈال دی گئی تواُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر، سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا، جب صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑی گئیں اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے استفسار کیا کہ کیا پولیس پر پٹرول بم، گولیاں اور غللیلیں کیا انسانی حقوق کے مطابق چلائی گئیں ؟

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button