مشرق وسطی

صدر بشاراسد کا ایران اور روس کا شکریہ ادا کیا۔

شیعہ نیوز:شامی مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ویڈیو کانفرس سے صدر بشاراسد کا خطاب کرتے ہوئے انہوں ایران اور روس کا شکریہ ادا کیا۔

شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس دمشق میں شروع ہو گئی ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی ممالک مہاجرین اور پناہگزینوں کے مسئلے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

بشار اسد نے کہا میں شامی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لئے روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی امداد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے موضوع پر ہونے والی اس دو روزہ ویڈیو کانفرنس میں روس، ایران، لبنان، پاکستان سمیت بہت سے عرب اور اسلامی ممالک شریک ہیں، جبکہ ترکی کو یہ کہہ کر مدعو نہیں کیا گیا ہے کہ شام کو ترکی سے کسی قسم کے خیر کی کوئی امید نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button