مشرق وسطی

صدر پزشکیان کا ترکی کے قومی دن کی مناسبت سے صدر اردگان کو تہنیتی پیغام

شیعہ نیوز: ایرانی صدر نے ترکی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہم دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ کوششوں سے وسیع اور گہرے تعلقات کا مشاہدہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردگان کے نام ایک پیغام میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی 101ویں سالگرہ اور قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ہاتھوں صہیونی حکومت کی افسانوی طاقت نابود ہوگئی

ایرانی صدر نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے موجودہ حالات میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی جارحیت پسندی کے پیش نظر ایران اور ترکی جیسے دو بڑے اور موئثر ملکوں کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کے استحکام کو نہایت ضروری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے اور اسلامی ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں جو خطے کے استحکام، سلامتی اور ترقی اور خوشحالی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button