صدر پوٹن اور قالیباف کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
شیعہ نیوز: روسی صدر پوٹن اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
محمد باقر قالیباف نے جو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں، جمعرات کو سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ایران برکس کا باضابطہ رکن بن گیا ہے اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔ ہم نے برکس میں ایران کی رکنیت کی حمایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران مقاومتی بلاک کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل اسماعیل قاآنی
پوتین نے کہا کہ ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری عنقریب منعقد کی جائے گی اور روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اس تقریب میں روسی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ایران کے سپریم لیڈر اور تمام ایرانی عوام کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔
ملاقات کے دوران صدر پوٹن نے باقر قالیباف کو برکس کے اجلاس میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تاکید کی۔
اس موقع پر قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم کی حکمت عملی کے تحت ایران روس کے مختلف شعبوں میں ہمہ گیر تعلقات چاہتا ہے۔