مشرق وسطی

صدر ٹرمپ کا منصوبہ، اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس

شیعہ نیوز: مصر کے مطابق غزہ کے بارے میں صدر ٹرمپ کے بیانات پر غور کرنے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیانات سامنے آنے کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے ہنگامی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہداء مقاومت کانفرنس کا انعقاد

اجلاس میں امریکی صدر کے جارحانہ عزائم اور غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل عرب ذرائع نے بتایا تھا کہ عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 27 فروری کو بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کے رہائشیوں کو کسی ہمسایہ عرب ملک میں بسانے کے بعد غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کی تجویز پیش کرکے اس پر سنجیدگی سے عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button