مشرق وسطی

ایران میں صدارتی امیدواروں نے  پرچہ نامزدگی داخل کرایا

شیعہ نیوز: ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے آخری دن متعدد اہم سیاسی شخصیات نے اپنے کاغذات جمع کرائے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے ۔

یہ سلسلہ گذشتہ پانچ دنوں سے جاری تھا تاہم عید کی تعطیلات کے باعث اس میں وقفہ پیدا ہوگیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے-

سوشل میڈیا کی اعلی کونسل کے سربراہ ابوالحسن فیروز آبادی نے بھی تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرایا ۔

ایران کے نقل و حمل اور شہری ترقی کے سابق وزیر عباس آخوندی نے بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔

ایران کے ممبر پارلمینٹ مسعود پزشکیان بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے دفتر میں پہنچے ۔

ایران کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی نے بھی تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئےسنیچر کو پرچہ نامزدگی داخل کرایا ۔

ایران کی شہری کونسل کے سربراہ محسن ہاشمی بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں اور انھوں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے-

ایران کی نگراں کونسل میں پانچ دنوں تک صدارتی منصب کے لئے اہل امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر اہل امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات اٹھارہ جون کو ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button