دنیا

صدارتی الیکشن میں درست پیشگوئی کرنیوالے امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی شکست بتا دی

شیعہ نیوز: 1984ء سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ایلن لِکٹمین موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست دیکھ رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صدارتی انتخاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور امیدواروں بالخصوص ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم اس بار الیکشن کے دن سے پہلے ہی ریکارڈ تعداد نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کے لیے اپنی فتح کا اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم امریکہ میں ایک ایسی شخصیت بھی ہیں، جو 1984ء سے ہونے والے ہر الیکشن کے دوران فاتح کی درست پیشگوئی کرتے آئے ہیں اور گذشتہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی غیر متوقع فتح کی بھی درست پیش گوئی تھی، لیکن اس بار وہ ٹرمپ کو شکست کھاتا دیکھ رہے ہیں۔

کیٹ آرچر کینٹ کے ساتھ “دی مارننگ شو” میں معروف تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے اپنے ’’وائٹ ہاؤس کی 13 چابیاں‘‘ کے پیمانے کی بنیاد پر بتایا کہ معیشت کی مضبوطی، اہمیت کا حامل عنصر، مقابلوں، پالیسیوں میں ردوبدل، اسکینڈلز، معاشرتی بدامنی اور آنے والے چیلینجرز سے آشنائی کی بناء پر ٹرمپ کو کم نمبر ملتے ہیں اور وہ فاتح نہیں ہوسکتے۔

ایلن لکٹمین نے مزید بتایا کہ اہم چیز جو 2016ء میں ٹرمپ کو موجودہ ٹرمپ سے ممتاز کرتی ہے، وہ یہ تھی کہ اس بار ٹرمپ برسر اقتدار ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنے ریکارڈ پر چل رہے ہیں۔ اس کے پاس 2016ء میں دفاع کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ وہ جو چاہتا تھا کہہ سکتا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن انہوں نے موجودہ صدر کی حیثیت سے زبردست غلطیاں کی ہیں، جو ان کی ہار کا سبب بن سکتی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close