اہم پاکستانی خبریں

ٹی ٹی پی کے حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جائے، پاکستان کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔ افغانستان سے متعلق اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب نے مطالبہ کیا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اہم مطالبات کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی نشاندہی کی جائے، تحقیقات کی جائے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا ہے۔؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button