مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا غرور اور گھمنڈ خاک میں مل گیا: انصاراللہ

شیعہ نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبے الحدیدہ کےقبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے یمن اور یمنی قوم سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کیا ہے اور اپنی استقامت و فداکاری سے دشمنوں کو مایوس کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمن کے پروپیگنڈے کا بیشتر حصہ یمنی عوام میں مایوسی پیدا کرنے پر رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ الحدیدہ صوبہ زرعی پیداوار کے اعتبار سے یمن کا اہم ترین صوبہ ہے اور سب کو چاہئے کہ غربت کا خاتمہ اور یمنی عوام کے مسائل و مشکلات دور کرنے کے لئے زرعی شعبے پر خاص طور سے توجہ دیں۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام میں یکجہتی اور ایک دوسرے سے ہمدردی کی ضرورت ہے اور جو لوگ غاصبوں کے ذریعے قبضہ کئے گئے علاقوں سے دیگرعلاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں ان کا خاص طور سے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمنیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ہمدردی جیسی اچھی عادتوں کا رواج ہونا چاہئے ۔
انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ یمنی عوام کی باہمی مفاہمت اور ایک دوسرے سے ہمدردی کے نتیجے میں الحدیدہ میں امن قائم ہوا ہے اور امن و استحکام کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جانا چاہئے۔
یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ نے یمن کا محاصرہ ہوجانے کے بعد ملک کے دیگر حصوں تک اشیائے ضروریات پہنچانے میں پوری طرح ذمہ داری سے کردار ادا کی ہے اور جارح سعودی اتحاد نے کئی بار اس صوبے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی تاہم ہر بار اسے شکست و ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے باوجود یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقے خاصطور سے الدریہمی روزانہ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے اور جارحیت کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمن پرگذشتہ سات برسوں سے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے جاری ہیں لیکن یمنی عوام کی استقامت اور پامردی نے جارح سعودی اتحاد کے عزائم کو پوری طرح ناکام بنادیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button