اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پریانتھا کمارا کی میت وطن واپسی کیلئے ائرپورٹ پہنچا دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کی میّت سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق میت کی منتقلی کیلئے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے پریانتھا کمارا کی میت پر پھول رکھے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پریا نتھا کمارا کی میت کی روانگی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجازعالم کر رہے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں سانحہ سیالکوٹ کی ذمہ دار ٹی ایل پی مگرمچھ کے آنسو بہانے لگی

پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اہم میٹنگ کے باعث وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد جانا پڑا۔

پریانتھا کمارا کی میت کو گزشتہ روز سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا جہاں سے آج اسے کولمبو روانہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سینکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button