دنیا

ہیلری کلنٹن کی یونیورسٹی آمد پر فلسطین کے حامی امریکی اسٹوڈنٹ کا احتجاج

شیعہ نیوز: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو میساچوسٹس کی ویلزلی یونیورسٹی آنے پر فلسطین کے حامی طلباء کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

ویلزلی یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اس یونیورسٹی کے کیمپس میں باراک اوباما حکومت میں سیکرٹری آف سٹیٹ، ہیلری کلنٹن کی موجودگی کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی، صہیونیوں کی اکثریت نیتن یاہو کی حکمت عملی سے نالاں

ہیلری کلنٹن یونیورسٹی میں اپنے نام سے منسوب ایک سنٹر کا افتتاح کرنے آئی تھیں۔

کلنٹن کا شمار اس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد میں ہوتا ہے جو نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد یہاں واپس آئے ہیں۔

میساچوسٹس کی ویلزلی یونیورسٹی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سابق خاتون اول کی پیروی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مظاہرین نے ہیلری کلنٹن کو ویلزلی کا سب سے مقبول جنگی مجرم قرار دیا جن کے ہاتھوں پر خون ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button