عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف شکایت کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے، ایران
شیعہ نیوز: ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم وزارت خارجہ کے تعاون سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کئے جانے کے کوشش کر رہے ہيں اور اسی طرح ماہرین قانون اور وکلاء متحدہ طور پر یہ کوشش کر رہے ہيں کہ عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے ملکوں میں بھی صیہونی حکام کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
کاظم غریب آبادی نے بدھ کے روز” ہمارا انقلاب ہمیشہ مظلوموں کا حامی اور ظالموں کا دشمن رہا ہے ” عنوان کے تحت ہونے والی سمینار میں کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن نے نہ صرف یہ کہ صیہونی حکومت کے ڈھانچے کو درہم برہم کر دیا بلکہ ایک بڑا طوفان بھی شروع کر دیا جس سے پوری دنیا کے لوگوں کے ضمیر 7 عشروں سے جاری صیہونی مظالم کے خلاف بیدار ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے جرائم پر مغربی میڈیا کی خاموشی، انسانیت کا زوال ہے، ناصر ابو شریف
انہوں نے الاقصی آپریشن کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اپنی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کے بارے میں کئي عشروں سے جاری پروپگنڈے کا مقصد، صیہونی حکومت کی طاقت کی جھوٹی تصویر پیش کرنا تھا لیکن الاقصی طوفان آپریشن نے اس جھوٹ کی قلعی کھول دی اور صیہونی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی کمزوری طشت از بام ہو گئی۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ الاقصی طوفان کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں رہنے والوں میں عدم تحفظ بڑھےگا، الٹی مہاجرت کا سلسلہ تیز ہوگا، اسرائیل کی معیشت کو گہری چوٹ پہنچی ہے ، صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عمل رک جائے کا اور پوری دنیا میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں سے ہمیں توقع ہے کہ وہ سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں گے، حالیہ تبدیلیوں سے یہ واضح ہو گیا کہ بیت المقدس بدستور اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد کی وجہ ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو صیہونیوں کے جرائم کا سد باب ہونا چاہیے اور اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لئے ہمیں قابل عمل تجاويز کی ضرورت ہے۔