مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے جرائم پر مغربی میڈیا کی خاموشی، انسانیت کا زوال ہے، ناصر ابو شریف

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے نمائندے ناصر ابو شریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسانی تہذیب صرف سرمایہ اور ٹیکنالوجی نہيں ہے بلکہ انسانی اصولوں اور اقدار پر توجہ کا نام تمدن ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جرائم پر مغربی میڈیا کی خاموشی، انسانیت کا زوال ہے۔

ناصر ابو شریف نے بدھ کے روز ایلام یونیورسٹی میں یوم طلبہ کے موقع پر غزہ کے شہیدوں کی یاد میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ طلبہ کو مغربی کی حقیقت سمجھنا چاہیے اور ان کے پروپگنڈوں کے دھوکے میں نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، الاقصی طوفان آپریشن کے بعد جنون کا شکار ہو گئي اور یہ جنگی جرائم وہ دنیا کے بہت سے ملکوں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد انجام دے رہی ہے یہاں تک کہ عالمی عدالتیں بھی صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے 14 حملے

ناصر ابو شریف نے زور دیا کہ امریکہ کی قیادت میں مغرب کی خواہش، غزہ کو تباہ کرنے اور گھٹنوں پر لا دینا ہے اور وہ چاہتے ہيں کہ ہیروشیما اور برلن کی طرح غزہ کو تباہ کر دیں لیکن غزہ کے بہادر عوام نے اسرائيل و امریکہ کے وحشیانہ حملوں کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں سب سے بڑا ظلم فلسطینیوں اور غزہ پٹی کے شہریوں کے حق میں ہوا ہے جبکہ فلسطین بے حد قدیمی تمدن و تہذیب و تاریخ کا مالک ہے، تمام یورپی ملکوں اور امریکہ سے بہت زیادہ پرانی تاریخ و تہذیب کا مالک ہے ۔

ایران میں حماس کے نمائندے نے فلسطین پر اسرائیل کے تسلط اور مغرب کی جانب سے اس کوشش کی حمایت کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عرب اور اسلامی ملکوں کے اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، ایران کو الگ تھلگ کرنا، علاقے پر امریکی تسلط، غزہ پر اسرائيل کا قبضہ اور فلسطین کو پوری طرح سے یہودی بنانا، اسرائیل و مغرب کے اصل مقاصد ہیں اور انہیں سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے الاقصی آپریشن شروع ہوا ہے۔

انہوں نے عام لوگوں پر وحشیانہ حملوں کے باوجود صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا اسرائيل کو ایک دہشت گرد اور بچوں کی قاتل حکومت سمجھتی ہيں حالانکہ مغربی میڈیا اس سلسلے میں رپورٹنگ میں دوہرا رویہ اپنا رہا ہے جو در مغربی میڈیا میں انسانی اقدار کے زوال کا ثبوت ہے۔

ابو شریف نے کہا کہ عالم اسلام کے 85 فیصد سے زائد عوام ہمیشہ فلسطین کے حامی رہے لیکن کچھ عرب و اسلامی حکام امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹ اور اتحادی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button