پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراوں پر منعظم احتجاج کریں گئے :علامہ ہاشم موسوی

شیعہ نیوز:مزار قائد جوائنٹ ایکشن کیمٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا بارہویں روز بھی جاری۔شرکائے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے وفد کے ہمراہ دورے جاری۔شرکاء دھرنا سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور ہزارہ برادری کے نامور عالم دین علامہ سید ہاشم علی الموسوی کوئٹہ سے کراچی تشریف لائے اور شرکاء دھرنا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین آپ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نطر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراوں پر منعظم احتجاج کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close