
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی، بھارت میں توہین رسالت کے خلاف ھیئت ائمہ مساجد کا احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام بھارت میں ہونے والی توہین رسالتؐ کے خلاف کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے سامنے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علماء کرام سمیت نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں یوسی 3 جعفرطیارمیں ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی نے آ منے سامنے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا
مظاہرے سے ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ رضی حیدر و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے بھارتی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئےگئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں رسول اکرام ﷺ کی شان اقدس میں توہین کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔