اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ سے امتیازی سلوک، آج محکمہ اوقاف پنجاب کے باہر احتجاج ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ اوقاف کی جانب سے ملت جعفریہ سے امتیازی سلوک کے خلاف آج 21 جون بروز سوموار محکمہ اوقاف کے دفتر کے باہر لاہور کے علمائے کرام کے ہمراہ علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے مظاہرے کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر مہذب آئینی و قانونی راستے اپنا کر دیکھ چکے ہیں حکومتی وزراء سے لے کر زمہ دار بیوروکریٹس سوائے زبانی جمع خرچ کے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ تمام ذمہ داران ہمارے موقف کی تائید تو کرتے ہیں تاہم مثبت عملی اقدام بجا لانے سے قاصر ہیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم میں سیکیورٹی انتظامات، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ سمیت امن کمیٹیاں ہوں یا دیگر ادارے اہل تشیع کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ متحدہ علماء بورڈ میں جب تک اہل تشیع علمائے کرام کی نمائندگی دیگر مسالک کے علماء کے برابر نہیں کر دی جاتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ علماء کے علامتی احتجاج کے بعد 25 جون کوعوامی علامتی احتجاج بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے گئے تو مجبور ہیں کہ کارکنوں کو پورے پنجاب سے لاہور کی طرف آنے کی کال دیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی شیعہ تھے اور پاکستان بچانے میں بھی اہل تشیع کا کلیدی کردار ہے، اس کے باوجود ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار بھی ہم ہی ہوتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود تکفیروں کو ترجیح دی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button