پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، افغانستان میں شیعہ مساجد میں خودکش دھماکوں کے خلاف احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبہ قندوز اور قندھار میں شیعہ مساجد میں خودکش دھماکوں اور شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شیعہ رہنماؤں اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی جو افغانسان کی مساجد میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاج مظاہرے میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا نشان حیدر، مولانا ملک غلام عباس، مولانا اسحاق امینی، مولانا ظہیر، مولانا عیسیٰ امینی، میر تقی ظفر، عسکری رضا، ریحان عابدی سمیت دونوں جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل مقررین نے افغانستان کے صوبہ قندوز اور قندھار میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں افغانستان میں امن و استحکام کے لئے یو این چارٹر کے مطابق اقدامات کئے جائیں

مقررین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کابل میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیشتر نمازی شہید ہوئے، افغانستان میں شیعہ ہزارہ عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے افغانستان کو داعش اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنالیا ہے، مختلف طبقات کے تحفظ کے لئے طالبان کے دعوے اپنا کھوکھلا پن ظاہر کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے، کسی بھی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے، محض اقتدار پر قبضہ کر لینے کا نام حکومت نہیں ہے، ریاست کو دیگر تقاضے بھی نبھانے پڑتے ہیں، شیعہ ہزارہ مسجد میں دھماکہ سیکورٹی معاملات پر حکومت کی کمزور ی کو ظاہر کرتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے وقت شیعہ مسجد میں مسلسل دھماکے اس حقیقت کے بھی عکاس ہیں کہ شیعہ مخالف عناصر افغانستان کے اندر سرگرم ہیں اور اپنے شرپسندانہ عزائم کی تکمیل میں بلارکاوٹ مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے تو دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سرعام سزائیں دی جائیں۔ مقررین نے افغانستان میں شیعہ مساجد، مدارس اور دیگر اداروں کی سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ مقررین نے ملک خداداد پاکستان میں موجود داعش حمایت یافتہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف میں حکومت پاکستان سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button