
دنیا
لندن میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ، 8پولیس زخمی،12 مظاہرین گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ میں حکومت مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات کے وقت کئے گئے لندن کے ٹرافلگراسکوائر پر برطانوی حکومت کے مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی اور 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مظاہرین نے وزیراعظم بوریس جانسن کی تصویر کو بھی آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ لندن میں جمعہ کی رات ہونے والے مظاہرے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ہمارے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔