اہم پاکستانی خبریں

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اورمظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم وستم کیخلاف اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جمعے کے روز بھی جاری ر ہا ۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں آزاد کشمیر کے صدر سمیت پاکستان کی ہندو، سکھ اور عیسائی برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مسیحی وفد بشپ ندیم کامران کی قیادت میں شریک ہوا۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، اس کا جواب ضرور دیں گے، اس جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ہے، اختتام ہم کریں گے، ہم پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے، بھارت نے پورے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کو اندھیرے کی چادر میں لپیٹ دیا گیا ہے، راج ناتھ سن لو، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان جنگ سے آزاد کرایا ہے، آزاد کشمیر کی بات کی تو یہاں تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنائیں گے، سکھ رہنما

ڈاکٹرپرتاب سنگھ نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی لے کر رہیں گے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، 18 دن سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور بربریت جاری ہے، مودی اقتدار کے نشے سے اترو، کچھ بھی ہوا تو سکھ برادری سرحد پر سب سے پہلے جائے گی، سکھوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ ریلی میںسول سوسائٹی کے نمائندے، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button