پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
تکفیری ٹولے کی جانب سے علامہ سید باقرالحسینی کیخلاف ایف آئی آر کٹنے پر گلگت بلتستان بھر میں احتجاج
شیعہ نیوز: نائب امام جمعہ جامع مسجد سکردو بلتستان اور صدر انجمن امامیہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید باقر الحسینی کے خلاف توہین صحابہ کی آڑ میں آیف آئی آر کاٹی گئی ہے جس کے بعد پورے گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہے۔ سکردو شہر میں ہزراروں کی تعداد میں مومنین سڑکوں پر نکل آئے اور مکمل شٹرڈاون رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا آغا باقر الحسینی کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی اور توہین صحابہ کے نام پر فرقہ واریت پر مبنی بل کو فوری واپس لیں۔ مظاہرین نے مختلف جگہوں پر روڈ بلاک اور ٹائر جلا کر احتجاج کئے۔
نائب امام جمعہ آغا باقر کی حمایت میں کل بلتستان بھر میں احتجاج اور شٹر ڈاون ہڑتال کی بھی کال دے دی گئی ہے۔ اس وقت کی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکردو انتظامیہ نے کل بروز جمعہ ضلع بھر کی تمام سکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔