
اہم پاکستانی خبریں
سانحہ چلاس کیخلاف غذر اور دیامر میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے
شیعہ نیوز: سانحہ چلاس کیخلاف گلگت بلتستان میں طلباء سڑکوں پہ آگئے۔ احتجاجی مظاہرین نے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ غذر گاہکوچ میں طلباء نے مظاہرہ کیا۔ چلاس واقعے میں غذر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم بھی جاں بحق ہوا تھا جس کیخلاف آج طلباء سڑکوں پہ نکل آئے۔ ادھر چلاس میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی اور صدیق اکبر چوک پر جلسہ کیا۔ مظاہرین نے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔