مجلس وحدت مسلمین کندھ کوٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور عرب حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔
زرائع کے مطابق مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع کندھ کوٹ ایٹ کشمور کے زیر اہتمام مدرسہ ارشاد الثقلین کندہ کوٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئ۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی، مولانا ادب حسین نجفی، مولانا سید غلام باقر شمسی،میر سجاد حسین گولو، میر ذوالفقار علی گولو، صابر حسین کربلائی و دیگر نے کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر فائق علی جکھرانی کا کہنا تھا کہ بھارتی گجرات کا قاتل اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم عوام کے خون کیا پیاسا ہے،لیکن نریندرا مودی یہ بات نھیں جانتا کہ کشمیری مجاہدین اس کے بھیانک عزائم کو کبھی پورا نھیں ہونے دیں گے۔میر فائق علی کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب تو قابض بھارتی افواج مظلوم کشمیری عوام کا خون بہا رہی ہیںتو دوسری جانب عالمی انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیدار اور عرب حکمرانوں پر موت کی سی خاموشی طاری ہے۔
میر فائق علی جکھرانی کا کہنا تھاعالم اسلام کے ٹھیکیدار اور مسلمانوں کے ظاہری ہمدرد شیخ حمد بن زید کی جانب سے بھارتی گجرات کے مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کاخون بہانے والے بھارتی دہشتگرد وزیراعظم نریندرا مودی کو عرب امارات کا سب بڑا سول ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان،عالم اسلام سے غداری کے مترادف ہے۔انھوں نے مزید کہا کہپاکستانی عوام متحد ہوکر بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انھوں نے اقوام متحدہ اور OICسے مطالبہ کیا وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری اور مثبت حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔