مشرق وسطی
قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف بغداد میں احتجاج، شیلنگ اور جھڑپیں
قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کے طور پر عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں اجتماع کیا۔
عراق میں صدر دھڑے کے حامیوں نے بغداد کے گرین زون میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا تاہم پولیس کے اہلکاروں نے انھیں اجتماع کرنے سے روک دیا۔
عراقی پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
عراقی پولیس نے گرین زون کے سیکورٹی حصار کیلئے مزیدنفری بھی تعینات کی جبکہ پل جمہوریہ پر عراقی پولیس اہلکاروں اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ عراقی پولیس نے دو روز قبل سوئیڈن میں مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کی دوبارہ بے حرمتی کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گرین زون میں سوئیڈن کے سفارتخانے کو نذر آتش کردیا تھا۔