پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

11اپریل کومسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔عارف الجانی

شیعہ نیوز:کانفرنس سے خطاب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی صدر عارف الجانی نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں شہر بھر کے تمام آئمہ جمعہ سے اپیل کرتے ہیں کے وہ جمعہ کے خطبہ میں مسنگ پرسن کے حوالے سے گفتگو کریں اور ان کی بازیابی کے حوالے سے دعا ئیں بھی کر وائیں۔بعد نماز جمعہ شہر قائد کے تمام جامع مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ جبکہ مسنگ پرسن کی بازیابی اور مزار قائد احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے11اپریل بروز اتوار ملک بھر میں مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراوں پر علامتی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں تمام ماتمی انجمنوں کے نوحہ خوانوں کے عزاداروں کے بلخصوص عالمی شہرت یافتہ منقبت و نعت خوانوں کا جو روزانہ رات میں شرکاء دھرنے سے اظہار یکجہتی کرنے آتے ہیں اور منقبت خوانی کی محفل کو روزانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کانفرنس میں مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ کامران عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنماموجود تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close