پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماہ مبارک رمضان المبارک میں بھی احتجاج جاری رہے گا

شیعہ نیوز: علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک میں بھی احتجاج جاری رہے گا، ماہ صیام کے بابرکت ماہ میں عبادات دعا و مناجات اور درس قرآن کے روزانہ پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔اس حوالے سے بعد از نماز مغربین مختلف علمائے کرام درس قرآن دیں گے۔16 اپریل کو جبری لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے محفل مشاعرہ کرایا جائے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ شعرائے کرام جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنے کلام پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے سامنے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سخت گرمی کے عالم میں دن و رات اپنے پیاروں کے انتظار میں اس احتجاجی دھرنے موجود ہیں۔ دھرنے میں شامل کئی سالوں سے جبری لاپتہ افراد کے چند اہل خانہ اپنے پیاروں کے انتظار میں مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرکائے دھرنے میں سے اگر کسی مریض کی طبیعت خراب ہوئی یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ہمارے دھرنے مظلومین کی داد رسی ہیں پرامن احتجاجی دھرنے میں ہزاروں شہری وقتاً فوقتاً روزانہ اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوتے ہیں گزشتہ بارہ روز میں شرکاء کی جانب سے درخت کے ایک پتے کو نقصان تک نہیں پہنچا۔ ہم شکر گزار ہیں ان تمام ملی جماعتوں کے جو روزانہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آتے ہیں اور نوجوانوں کی غیر آئینی و غیر قانونی گمشدگی کے خلاف ہم آواز ہوکر بازیابی کا مطالبہ کیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close