اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پی ٹی آئی نے مایوس ہوکر استغوں کا ڈرامہ کیا، بلاول بھٹو
شیعہ نیوز: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مایوس ہوکر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا۔
وزیر خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے جو شو کیا وہ مایوس کن تھا، تحریک انصاف انقلابی مجمع کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہان کی تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کرسکی،عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی کے لئے نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کے لئے ہے۔
بلاول بھٹونے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔