بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا، امریکہ کا مؤقف سامنے آگیا
شیعہ نیوز: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں یہ قانونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی کے احترام کامطالبہ کرتے رہتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں انسانی حقوق کے احترام کامطالبہ کرتے رہتے ہیں، سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلناایک قانونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ،14 سال قید کی سزا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جہاں جمہوری اصولوں کا احترام ہو، پاکستان کے اندرونی معاملات، امیدواروں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم ایک آزاد، منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، قانونی معاملات کافیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں صاف اورشفاف الیکشن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان میں الیکشن کا عمل مانیٹر کریں گے۔