پاکستانی شیعہ خبریں

یاسین ملک کو سزا، بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، علامہ افضل حیدری

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے مٹایا نہیں جا سکتا، کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزا سنا کر بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، دنیا بھر کے حریت پسند، کشمیری رہنما کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا 1947ء سے جاری جدوجہد آزادی بہت جلد کامیاب ہوگی، عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں اور ادارے غیر مسلموں کیخلاف کچھ ہونے کی صورت میں فوراً چیخنا شروع کر دیتے ہیں مگر مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے مظالم عالمی برادری کو نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے، تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین اس دنیا میں پرانے مسائل ہیں، جنہیں اقوام متحدہ نے حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، حتیٰ کہ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ کئی مسلم ممالک بھی بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button