پاکستانی شیعہ خبریں

11 مئی کے دن عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح روز عاشورا مظلومین ِ کربلا سے عشق اور یزید لعین سےاظہار نفرت کے لئے نکلتے ہیں۔

al mohsin raja nasirالیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء کا ضامن ہوگا۔ الیکشن میں تعطل وطن عزیز کی سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے ایسی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں جو اعلانیہ دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے المحسن ہال فیڈرل بی ایریا میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ شفقت شیرازی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ محمد علی حسینی، علامہ دیدار علی جلبانی اور کراچی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شریک تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم مظلوموں اور محروموں کے وارث ہیں، ہمیشہ ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے۔ انتخابی سیاست میں وارد ہونا پسے ہوئے مظلوم پاکستانیوں کے لئے نیک شگون ہے۔ فاسد و فاجر نظام سیاست سے چھٹکارے کا وقت قریب آپہنچا ہے۔ 11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین ِ کربلا سے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button