پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب، چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر حکومت سے فوج طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔

فوج کی خدمات پنجاب پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر مانگی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں بنو امیہ کے مظالم سے نہ رکنے والی عزاداری پنجاب حکومت کے ظلم سےبھی نہیں رکے گی

محکمہ آئی اینڈ سی نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

وزیراعلی کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ارسال کی جائے گی۔

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button