پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب پولیس کا عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6 خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

شیعہ نیوز: پنجاب پولیس میں شامل یزیدی اہلکاروں نے کوفی اور شامی افواج کی یاد تازہ کردی ، جلوس چہلم نواسہ رسول ؐ میں شرکت کے جرم میں تھانہ سٹی نارووال کے ایس ایچ او نے عمربن سعدکے کردار ادا کرتے ہوئے 7عزادارشریف زادیوں اور15مرد عزاداروں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

یزیدی پولیس اہلکاروں نے خواتین عزاداروں کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے گھروں سے گرفتار کیا،خواتین عزاداروں سمیت6سےزائد معصوم بچوں پر بھی بہیمانہ تشدد،6خواتین عزادار تاحال لاپتہ،متعصب ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد اور شیعہ دشمن ایس ایچ او کےظلم سے نجات کیلئےمتاثرہ شیعہ خواتین عزاداروں کا پنجاب رینجرز سے تحفظ دینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے نئے پاکستان میں بھی نوازشریف کے پرانے پاکستان کی پولیس عزاداران امام حسینؑ پرظلم وستم کے پہاڑتوڑنے سے باز ناآئی ،شیعہ دشمن ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال تاثیر ریاض چیمہ نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کی ایماء پر محلہ محمدپورہ میں رہائش پزیرشیعہ عزادارخاندانوں پر دھاوابول دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قانون کو پیروں تلے روندتے ہوئے چادر وچار دیواری کو پامال کیا اور خواتین عزداروں کو بغیر کسی لیڈی پولیس اہلکار کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پولیس موبائلوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔متعصب پولیس ایس ایچ او نے 20خواتین عزاداروں پر بلاجواز مقدمہ درج کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ عزادار خاندان نے وکیلوں کی مدد سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شیعہ دشمن ایس ایچ او تاثیر ریاض چیمہ نے ہمیں فقط مکتب اہل بیت ؑ کا پیروکار ہونے کے جرم میں نشانہ بنایا ہے ۔

متاثرہ خواتین نے ونگ کمانڈر پنجاب رینجرز نارووال سے اپیل کی ہے وہ انہیں نارووال کے متعصب پولیس حکام کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور ہمیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ نارووال میں خواتین کی ساتھ ہونے والے اس وحشیانہ پولیس رویے کے خلاف ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، عثمان بزدار خواتین عزاداروں کی بےحرمتی کرنے والی ن لیگی پنجاب پولیس کو لگام دیں ورنہ عمران خان بنی گالاپر احتجاج کیلئے تیار رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button