اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

قبلہ اوّل کا وجود خطرے میں ہے، عالم اسلام حرکت میں آئے۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوؤں اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کو مذہبی اشتعال انگیزی اور صیہونیوں کی آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی لیڈرشپ کی قیادت میں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا ناقابل قبول ہے اور فلسطینی قوم اس سنگین جرم پرخاموش نہیں رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بہادر مجاھدین قبلہ اوّل کےدفاع کے لیے سر بہ کفن ہیں اور مقدس مقام کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہ یں۔

حماس کی طرف سے یہ بیان مسجد اقصیٰ میں 8 اکتوبر 1990ء کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والے وحشیانہ قتل عام کی یاد میں جاری کیا گیا۔

حماس نے خبردار کیا کہ ماضی کی نسبت مسجد اقصیٰ زیادہ خطرے میں ہے۔ عالم اسلام کو قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے فوری حرکت میں آنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button