دنیاہفتہ کی اہم خبریں

قندھار میں بم دھماکے بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

شیعہ نیوز: افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو معصوم بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

افغانستان کے صوبے قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے نصب تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکہ ہوگیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

عام طور سے اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے لئے طالبان کو ذمہ دار ٹہرایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button