اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

قاسم سلیمانی ایک ایرانی جنرل نہیں بلکہ وہ عالم اسلام کا ہیرو ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید قاسم سلیمانی ؒکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی ؒ نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ قاسم سلیمانی ایک ایرانی جنرل نہیں بلکہ وہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں امام بارگاہ جامعہ امام صادق علیہ السلام میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر کی تکمیل کے لئے امریکہ نے اس خطے میں جنگیں شروع کیں، ہماری خوش بختی تھی کہ ایران میں ایک ایسی الہیٰ قیادت نے انقلاب برپا کیا، جو انبیاء کے راستے پر چلتی ہوئی عالمی استکبار سے ٹکرانا جانتی تھی۔ استعمار کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ صرف اس قیادت کو حاصل ہوتا ہے، جو اپنے دل میں خوف خدا رکھتی ہو۔ امام خمینی ہی وہ شخصیت تھے، جنہوں نے مظلومین کو قوت عطاء کی، ان کی تربیت میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور شہید قاسم سلیمانی نے پرورش پائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قاسم سلیمانی ؒ کو پاکستانیوں کا خراج تحسین، نحن قاسم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی پوری دنیا کے مظلومین کے لئے ڈٹے رہے۔ وہ اولیاء کی صفات رکھتے تھے اور تمام دنیا کے جرنیلوں کے لئے رول ماڈل تھے۔ انہوں نے عالم اسلام کے خلاف امریکہ کے مزموم عزاِئم کو شکست دی۔ امریکہ کی شکست دراصل عالم اسلام کی فتح کا شادیانہ تھی۔ سپر پاور کے زعم میں مبتلا امریکہ کو اگر لگام نہ ڈالی جاتی تو وہ مسلمان ریاستوں کو ٹکرے ٹکرے کر دیتا۔ غلیل اور پتھروں سے دشمن کا مقابلہ کرنے والے فلسطینوں کو شہید قاسم سلمانی نے ڈرون و میزائیلوں کی جدید ٹیکنالوجی سکھائی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ؒ نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ وہ پاکستان کے دشمنوں کی ناکامی چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو شہید قاسم سلیمانی سے عشق ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی الفاظ میں شہید عارف حسین الحسینی اور شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شہداء عطر کی شیشی کی مانند ہیں، جن کی خوشبو ٹوٹنے کے بعد زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button