مشرق وسطی

عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ: قطر

شیعہ نیوز:قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ قطر نے حال ہی میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close