پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قم: کاظم میثم کی بلتستان کے حلقہ 2 سے تعلق رکھنے والے علماء سے ملاقات

اپوزیشن لیڈر نے بڑی تعداد میں تحصیل کے لیے موجود علماء کی مجموعی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیاکہ اجتماعی معاملات میں علما کی سرپرستی سے علاقے کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی

شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کا قم مقدس میں بلتستان کے حلقہ دو سے تعلق رکھنے والے علماء کے نمائدہ وفد سے بزرگ عالم دین حجت السلام شیخ شریفی کے ہاں ملاقات ہوئی۔

اس موقع حلقہ دو سکردو کے علماء تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔ علمائے کرام نے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کو قم المقدس کی زیارت آمد پر خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں حلقہ 2 سمیت گلگت بلتستان کے مجموعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے بڑی تعداد میں تحصیل کے لیے موجود علماء کی مجموعی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیاکہ اجتماعی معاملات میں علما کی سرپرستی سے علاقے کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سعودیہ اور ایران سے متوازن تعلقات پیدا کرنیکی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

گلگت بلتستان میں تہذیب و تمدن کے حفظ میں، امن و امان کے قیام میں، اور اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے میں علماء کے کرداد کو سراہا۔ پروگرام کے اخیر میں پاکستان کی سلامتی ، مظلومین جہاں کی فتحیابی اور گلگت بلتستان کی ترقی و پیش رفت کے لیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button