مشرق وسطی

کیو ایس کی عالمی درجہ بندی؛ ایران کی تہران اور شریف یونیورسٹی سمیت 17 جامعات ممتاز قرار

شیعہ نیوز:کیو ایس 2025 کی مختلف سائنسی شعبوں کی درجہ بندی میں متعدد ایرانی یونیورسٹیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن کی سائنسی کارکردگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس نے "کیو۔ ایس۔” درجہ بندی 2025 کے ایڈیشن میں، مختلف سائنسی شعبوں میں دنیا کے بہترین علمی اداروں کی فہرست میں 17 ایرانی یونیورسٹیوں کا نام رکھا ہے۔

ان ایرانی جامعات کے نام مختلف سائنسی میدانوں میں 90 بار ذکر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کا بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے پر دوسرا حملہ

عالمی مضامین کی درجہ بندی کے نظام میں ایرانی اداروں کی سالانہ پیش رفت قابل تعریف ہے۔

ایران کی عالمی سطح پر علمی مقام بنانے والی جامعات میں تہران اور شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے بالترتیب 18 اور 12 سائنسی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ایرانی اداروں کے مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

کیو ایس کے ایڈیشن 2025 کی بنیاد پر۔ مختلف سائنسی شعبوں میں 18,333 عالمی پوزیشنوں کی تعریف کی گئی ہے۔

امریکہ نے 3,245 پوزیشنیں حاصل کرکے سب سے بہتر مقام حاصل کیا ہے، اس کے بعد برطانیہ (1,662 پوزیشنوں کے ساتھ)، دوسرے، چین (1,230 پوزیشنوں کے ساتھ)، تیسرے، آسٹریلیا (837 پوزیشنوں کے ساتھ) چوتھے، اور جرمنی (799 پوزیشنوں کے ساتھ) پانچویں نمبر پر رہا ہے۔

حاصل کردہ پوزیشنوں کی تعداد کے اعتبار سے ایران دنیا میں 43ویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button