مشرق وسطی

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا دورہ شام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے شامی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ چند علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے حساس اور اہم دورے پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سردار اسماعیل قاآنی نے اپنے دورہ شام کے دوران شام کی سیاسی، فوجی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ شام مخالف دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے والی افواج کی فرنٹ لائنوں اور ایران اور شام کی مشترکہ فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔
ایران اور شام کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل قاآنی نے کہا کہ ایران اور شام برادر ممالک ہیں جن کے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور ایران ہر طرح کے چیلنجز کے دوران شامی عوام اور لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button