کوئٹہ دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کہ دہشتگردوں نے کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح روڈ پرقائم ایک دکان میں گھس کر2 شیعہ ہزارہ عزاداروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واقعہ کی اطلاع پر عوام الناس اور پولیس حکام جب موقعہ پر پہنچے تو دہشت گردوں کی جانب سے دکان کے اندر رکھی گئی ریمورٹ کنٹرول IEDبوزنی تقریباً 3کلو گرام بمعہ بال بیرنگ کا دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ایکٹنگDSPکرائم برانچ اجمل ندیم سمیت (03) افراد شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت (24) افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال اور CMHمنتقل کیا گیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ شہید
واضح رہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے ہمیشہ محب وطن اور پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہونے والے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں ہمیشہ ناکام نظر آتے ہیں۔