پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی و سعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد ایک با پھر سراٹھانے لگے، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح روڈ پرقائم ایک دکان میں گھس کر2 شیعہ ہزارہ عزاداروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ پر پاک چپل بوٹ نامی دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 2 شیعہ ہزارہ شہری علی محمد اور اس کا شاگر د ذوالفقار علی شہید ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی

واقعے کے بعدمسلح دہشت گرد باآسانی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے ہمیشہ محب وطن اور پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہونے والے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں ہمیشہ ناکام نظر آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button