اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، جبکہ بلوچستان حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button